چونترہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی کے تھانہ چونترہ کے علاقے کڑاہی میں دیرینہ ر بخش پر فائر نگ کر کے والد کو قتل اور بیٹے کو زخمی کر دیا گیا پولیس کے مطابق کڑاہی گاؤں کے رہائشی عنایت واس کے بیٹے شجاعت کی میال کے رہائشی ریاست و آصف و غیرہ سے رنجش چل رہی تھی، گزشتہ روز عنایت واس کے بیٹے شجاعت کو گھر سے بلوایا گیا ، بعد ازاں عنایت کی نعش علاقے میں ویرانے سے ملی جبکہ شجاعت شدید زخمی ہو کر فرار ہو کر ہسپتال پہنچا، جہاں اس کا علاج جاری ہے، پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کر دیں ۔
87