راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ائیرپورٹ پولیس کی موثر کاروائی،موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ کالی دادا 02 ساتھیوں سمیت گرفتار،13 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ کالی داد ا کو02 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ فیاض عرف کالی دادا اور ساتھی ملزمان عامر اور زوہیب شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 13 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدہوئے، ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں اورچوری شدہ موٹرسائیکل فروخت کرنے کا انکشاف کیا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں اورسہولت کاروں کو بھی گرفتار کیاجائے گا، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،سی پی اوعمر سعید ملک نے ڈی ایس پی سول لائنز اور ائیرپورٹ پولیس کو شاباش دی۔
158