چور سینٹری کی دکان سے 10 لاکھ روپےکا سامان لے اڑے 190

چور سینٹری کی دکان سے 10 لاکھ روپےکا سامان لے اڑے

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ ہمک کی حدود میں چوریوں کی وارداتوں میاں اضافہ ہو گیا۔ تھانہ ہمک کے علاقہ گھوڑھا سیداں میں چور سینٹری کی دکان سے 10 لاکھ روپےکا سامان لے اڑے ۔ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ تاجروں کا احتجاج سیکورٹی کی کو بڑھانےکا مطالبہ۔ گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر واقع پاکستان پائپ اینڈ سینٹری ویئر کے مالک خالد محمدد نے تھامہ ہمک میں درخواست دی کہ نامعلوم چور رات کے اندھیرے میں میری دکان سے دس لاکھ روپے کا سامان چوری کر کے گئے ہیں۔

پولیس چوروں کو گرفتار کرکے میرا سامان واگزار کرائے ۔ جبکہ آل ٹریڈرز یونین کے سرپرست اعلیٰ کرنل مقصود کیانی ، صدر وقار خالد قریشی،نائب صدر چوہدری خرم آفتاب ، سینئر نائب صدر چوہدری فہیم اور جنرل سیکرٹری ملک بشارت نے ایس ایچ او تھانہ ہمک سے ملاقات کی اور علاقہ میں پولیس سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ تاجروں کا کہنا تھاکہ اگر چوروں کو گرفتار نہ کیا گیا اور دوبارہ تاجروں کی چوری ہوئی تو ہم جی ٹی روڈ بلاک کر کے احتجاج کرینگے ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں