106

چور دو گھروں کا صفایا کر گئے،شہری قیمتی اثاثوں سے محروم

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ کلر سیداں کی حدود میں چوری کی دو مختلف وارداتوں میں ہزاروں روپے کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔حسن اختر بھٹی سکنہ چوکپنڈوری نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے پرانے مکان میں سے ایک کمرے کو چھوڑ کر باقی کمروں کو گرا کر تھوڑے فاصلے پر نیا مکان تعمیر کر کے اس میں رہائش پذیر ہوں اور پرانے مکان کے اندر مکان کے تمام دروازے کھڑکیاں اور دیگر قیمتی سامان اور برتن سٹور میں موجود تھے جنہیں گزشتہ روز نامعلوم ملزمان چوری کر کے فرار ہو گئے۔نقصان کا اندازہ 12 لاکھ روپے لگایا جاتا ہے۔دریں اثناء محمد حبیب سکنہ مغل آباد کلر سیداں نے پولیس کو بتایا کہ میں 12 بجے دن اپنے دوستوں کے ہمراہ اسلام آباد گیا جبکہ میری بیوی اور بچے گھر کے مین گیٹ کا تالا لگا کر اپنے میکے چلی گئی تھی۔شام 7 بجے جب میری بیوی واپس اسٓئی تو کمرے کھلے ہوئے اور سامان بکھرا پڑا تھا۔پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ لکڑی کی الماری سے ندی رقم مبلغ 60 ہزار روپے،ایک عدد ہار سیٹ اورایک جوڑی کانٹے غائب تھے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں