راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ ) پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی کاروائی، چوری کے مقدمات میں 02مطلوب اشتہاری مجرمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ساحل کو گرفتارکرلیا، ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ذیشان کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرمان سال 2022سے راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے، ایس پی پوٹھوہار کا کہناتھاکہ اشتہاری مجرمان اورانکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔
120