چوری کا الزام بہن نے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) گائے بکریاں چوری کرنے پر خاتون نے اپنے سگے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔بلقیس اختر سکنہ کھڈ بناہل نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں گھر پر موجود نہ تھی اور اس دوران بھائی آصف بھٹی نے گھر کا تالا توڑ کر ایک عدد گائے، پانچ عدد بکریاں اور 24 بورے بھوسہ چوری کر لیا۔پولیس نے ملزم آصف کو گرفتار کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں