111

چوری کی واردات چورنقدی اوربرطانوی پاؤنڈز لے اڑے

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کلر سیداں کی حدود میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزم نے گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور برطانوی پاؤنڈز چوری کر لئےپولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی محمد افضال سکنہ کمبیلی صادق نے ابتدائی رپورٹ میں بیان دیا کہ میں برطانوی شہری ہوں اور تقریبا عرصہ آٹھ سال سے اپنی والدہ کی بیماری کیوجہ سے پاکستان آیا ہوا ہوں اور میرے بھانجے محمد نعیم حسین بھی برطانوی شہری ہے پاکستان میں آیا ہوا ہےمیرے بھانجے نے نقدی رقم مبلغ پچیس لاکھ روپے علاوہ 35 سو برطانوی پاؤنڈز میرے پاس بطور امانت رکھے ہوئے تھے جو گزشتہ روز لینے کیلئے میرے پاس آیا اور جب بکس کھولا تو اس کے اندر ایک میرا بیگ بھی موجود تھا جس کا تالا اور زیپ ٹوٹی ہوئی تھی اور بیگ کے اندر سے مبلغ چھ لاکھ ساٹھ ہزار روپے اور مبلغ 35 سو برطانوی پاؤنڈز موجود نہ تھے اس طرح ٹوٹل رقم تقریبا 1500,000بکس سے غائب پائی گئی جنہیں نامعلوم ملزم یا ملزمان نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہماری عدم موجودگی کا فاہدہ اٹھاکر چوری کر کے لے گئے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں