مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) مری شہر اورگردونواح میں چوری کی وارداتیں کرنے والا بدنام زمانہ گینگ گرفتار‘یہ گروہ مختلف مقامات پر کھڑی گاڑیوں سے بیٹریاں،ٹائر اوردیگر قیمتی اشیاء پالتوجانورجن میں بھینسیں اوربکریاں وغیرہ چوری کرتے تھے سی پی او راولپنڈی کی خصوصی ہدایات پر ایس پی صدر،اے ایس پی مری اورایس ایچ اومری نے پولیس ٹیم اے ایس آئی لیاقت حسین اورمحمدرمضان،انجم ریاض،فرحان ارشاد اورغلام مصطفی کے بھرپورمحنت سے چوروں کے اس بدنام زمانہ گروہ کوگرفتارکرلیا اوران سے چوری شدہ گاڑیوں کی بیٹریاں،ٹائراورنقدی برآمد کرلی جبکہ بھینسوں،بکریوں اوردیگر جرائم کے سلسلے میں مری پولیس کی تفتیش جاری ہے مذکورہ گینگ میں جہانزیب ولدانظرگل،عامر جاوید ولد محمدجاوید،راشدعلی ولد اسحاق سکنہ فوجی کالونی پیرودھائی اورساجدحسین ولدرشید ساکن پلندری آزادکشمیرشامل ہیں مذکورہ گینگ مری پولیس کوانتہائی مطلوب تھا ان کیخلاف تھانہ مری میں سال 2021 میں زیردفعہ 379ت پ کے تحت 7 اوررواں سال 379 ت پ کے تحت تین مقدمات درج ہیں، مری پولیس گرفتار گینگ سے یہ تحقیقات بھی کررہی ہے کہ انکے گروہ میں مزید کتنے افراد ہیں،اگر کوئی مقامی فرد بھی اس گروہ میں ہوا تو اسکو بھی جلدگرفتاری متوقع ہے۔
81