110

چوری کی وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار،امریکی ڈالر سونا برآمد

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ائیرپورٹ پولیس کی اہم کاروائی،نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار،مسروقہ5900امریکی ڈالر،03لاکھ 15ہزار روپے اور05تولے سونا برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی اوسول لائنز کی سربراہی میں ائیرپورٹ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم زاہد اللہ کو ٹریس کرکے گرفتارکرلیا، ملزم سے مسروقہ5900امریکی ڈالر،03لاکھ 15ہزار روپے اور05تولے سونا برآمدہوا،ملزم کے خلاف متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیاتھا،ایس ایچ اونے بتایاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سی پی اوعمرسعید ملک نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او سول لائنز اور ائیرپورٹ پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہوقانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں