مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) یونین کونسل مسیاڑی مری میں چوری کی مختلف وارداتیں گزشتہ روز یوسی مسیاڑی کے گاؤں بڑا ہوتر میں گاڑیوں سے مختلف چیزیں چوری کرلی گئیں جبکہ شاہد عباسی، زاہد عباسی، ایڈوکیٹ اور ماجد عباسی کے گھر سے نامعلوم چور لاکھوں روپے کاقیمتی سامان لے اڑے،ایس پی کوہسار نے چوروں کاسراغ لگانے کیلئے پولیس کی ٹیمیں گاؤں بڑا ہوتر میں بھیجیں جو مختلف شواہد اگھٹے کرنے میں مصروف ہیں جبکہ نادرا سے فنگر پرنٹ کا ڈیٹا میچ کیا جائے گا ان کاکہناتھاکہ انشاء اللہ بہت جلد ایسے چور قانون کی گرفت میں ہونگے۔
145