تحصیل کلر سیداں جرائم پیشہ عناصر کے رحم کرم پر گزشتہ شب نامعلوم چوروں نے چوآخالصہ میں متعدد دوکانوں میں چوری کی واردات ڈال دی ایک ہی رات میں چور فیضان جنرل سٹور حسنین میڈیکل سٹور جواد موبائل شاپ سوغات بیکرز میں چوری کی واردات ڈال کر فرار ہو گئے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی واقع کی اطلاع تھانہ کلر سیداں پولیس اور 15 پر کال کر کے دی گئی تاہم پولیس روائتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاخیر سے جائے واردات پر پہنچی جبکہ تاجر دوکانوں کے باہر ان کے انتظار میں کھڑے رہے کچھ عرصہ قبل پنڈی روڈ پر زاہد کریانہ سٹور اور چوکپنڈوڑی میں عثمان جیولرز پر مسلح ڈکیتی کی وارداتوں سمیت مختلف علاقوں میں گھروں میں چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں علاوہ ازیں فائرنگ کے واقعات بھی ہوئے پولیس کی تفتیش ناکوں اور چینکنگ کے نام پر شہریوں کو تنگ کرنے سے آگے نہ بڑھ سکی تاجروں اور شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی وزیر قانون پنجاب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راولپنڈی سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سے مطالبہ ہے انکی جان و مال اور کاروبار کو تحفظ فراہم کیا جائے اور واراتوں میں ملوث عناصر کو منتقی انجام تک پہنچایا جائے
