182

چند روز کی مہماں حکومت نے عوام پر مہنگائی بم گرا دیا

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ )وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چند ایام کے دوران عالمی سطح پر پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے باعث حکومت نے بھی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کی باقاعدہ منظوری وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے دیدی ہے انھوں نے کہا کہ پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 19 روپے 95 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوگا ۔

پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اچانک اضافے نے عوام کے ہوش اڑا کر رکھ دئیے ہیں متواتر قیمتوں میں اضافے کو حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے غریب کے منہ نوالہ چھیننے کے مترادف قرار دیا ہے عوام نے فیصلے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پرانی قیمتوں کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے

تحریک انصاف کے دور حکومت کے آخری ایام میں مریم نواز شریف،حمزہ شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد کی جانب مارچ کیا تھا جس میں انھوں نے مہنگائی مکاؤ کا بیانیہ عوام کے سامنے پیش کرتے ہوئے حکومت میں آکر پرانے پاکستان میں لینڈ کرنے سمیت پی ٹی آئی دور میں ہونے والی مہنگائی کے خاتمے کا اعلان اور وعدہ کیا تھا

ڈیڑھ سال کی حکومت نے 150 روپے ملنے والی پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 135 سے 140 روپے فی لٹر اضافہ کیا ،عوام کو مہنگائی مکاؤ مارچ کر کے وعدے لینے اور اقتدار میں آنے والی حکومت نے ڈیڑھ سال میں تاریخی مہنگائی تحفے میں دی ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں