114

چاہتا ہوں میری قوم آزاد ہو جائے

بذریعہ ویڈیو لنک عمران خان نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج تک کسی کے آگے نہیں جھکا، آزاد انسان ہوں، کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا، چاہتا ہوں میری قوم بھی اپنے آپ کو آزاد کر لے۔ہمیں اپنی غلطیوں کا خود جائزہ لینا چاہیے، کوئی بھی انسان اچانک اوپر نہیں جاتا، جب انسان ہار مان لے تب ہار جاتا ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ آزاد ذہن آزاد فیصلے کرتے ہیں، آزاد ذہنوں کی پرواز اونچی ہوتی ہے، غلام ذہن کبھی اونچے نہیں جاتے۔انہوں نے کہا کہ کسی اور جنگ میں شریک ہو کر اپنے 80 ہزار لوگوں کی قربانی دی گئی، چوروں کی کوئی عزت نہیں ہوتی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ پیسہ چوری کر کے باہر بھیجتے ہیں، اربوں کے گھروں میں رہ رہے ہیں اور باہر جا کر ملک کے لیے پیسہ مانگتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جو ملک آزاد ہوئے ہیں انہوں نے قربانیاں دی ہیں، تباہی کا راستہ آسان لگتا ہے، محنت کریں گے نہیں ، ملک چلانے کے لیے امداد لے لیں گے، یہ تباہی کا راستہ ہے۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ مشکلوں سے نکل کر قوم بنتی ہے، ہمیں وہ پاکستان بنانا ہے جو اپنے پیر پر کھڑا ہو، آزادی اور خوش حالی ایک چیز پر منحصر ہے جو انصاف ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں