194

چار کروڑ لیکر فرار ہونیوالے کانسٹیبل کا سراغ نہ لگ سکا

روات (ملک قیصر اعوان ،نمائندہ پنڈی پوسٹ )تھانہ روات کے زیر انتظام چوکی بحریہ ٹاؤن میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل رمیز نے حوالات میں بند خطرناک ڈکیت کو پولیس مقابلے میں پار کرنے کا ڈراؤا دے کر دوران ڈکیتی لوٹی گئی رقم ٹھگ لی اور فرار ہو گیا ‏پولیس افسران پر سکتہ طاری ‏زرائع مطابق چند روز قبل بحریہ ٹاؤن فیز 7 میں دو ڈکیتوں نے مال پلازہ صدر کے منی چینجر شیخ اقبال کے ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر غیر ملکی کرنسی (مالیت ساڑھے چار کروڑ روپے) چھین کر فرار ہوگئے تھے‏پولیس نے ایک ڈکیت پہلے گرفتار کیا اور شناخت پریڈ لیے جیل بھیجوا دیا جبکہ کچھ دن قبل پولیس نے لیبیا بھاگ جانے والے دوسرے ڈکیت کو کراچی سے گرفتار کیا اور راولپنڈی منتقل کر دیا ‏بعد ازاں ڈکیت کو بحریہ ٹاؤن چوکی میں شفٹ کیا گیا جہاں پر تعینات ہیڈ کانسٹیبل رمیز نے ملزم کو ڈرایا دھمکایا کہ تمھیں پولیس مقابلے میں پار کر دیا جائے گا اور ملزم سے لوٹی گئی رقم چھپانے کا مقام پتہ کر لیا کہ وکیل ہائر کر کے بیلف زریعے اسے باہر نکلوائے گا اور یوں رمیز نے خفیہ مقام سے رقم نکالی اور روپوش ہوگیا.‏پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں