کمشنر راولپنڈی نور الامین مینگل اور آر پی او راولپنڈی عمران احمر سے ریجنل آفیسر الیکشن کمیشن راولپنڈی ڈویژن چوہدری علیم شہاب نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران راولپنڈی کی تحصیل کلرسیداں اور کہوٹہ کے PP-7 میں 17 جولائی 2022 کو ہونے والے ضمنی الیکشن کی تیاری حوالے سے بات چیت ہوئی۔ جس پر چوہدری علیم شہاب نے مکمل بریفنگ دی۔ کمشنر نور الامین مینگل اور آر پی او عمران احمر نے تمام تر ممکنہ انتظامات کے حوالے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔عمران احمر کا کہنا تھا الیکشن کے دن مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر کمشنر نور الامین مینگل نے اسسٹنٹ کمشنرز کہوٹہ اور کلرسیداں کو ہدایت کی الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کیا جائے اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
179