196

پی پی 7،پی ٹی آئی ٹکٹ کیلئے پانچ امیدواروں کے انٹرویوز

کون ہو گا پی پی سات سے پی ٹی آئی کا امیدوار فیصلہ چند رو ز بعد ہو گا تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے حلقہ پی پی سات سے تحریک انصاف کے منحرف رکن راجہ صغیر احمد کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا اعلان کر رکھا ہے جس پر 17 جولائی کو پولنگ ہو گی اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے پانچ امیدوار سامنے آئے ہیں جن میں سابق تحصیل ناظم راجہ غلام مرتضیٰ ستی جو گزشتہ دو سال چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے طور پر بھی کام کرتے رہے ،راجہ وحید احمد بطور سٹی صدر کہوٹہ کے طور پر کام کرتے رہے ،ہارون کمال ہاشمی چیئرمین واسا جبکہ 2013 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا،سابق تحصیل ناظم کلرسیداں حافظ ملک سہیل اشرف صدر پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں اور دیگر عہدوں پر کام کر چکے ہیں جبکہ ماضی میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے کرنل شبیر اعوان بھی تحریک انصاف کے ٹکٹ کے امیدوار ہیں تازہ ترین زرائع کے مطابق امیدواران نے انٹرویو دیدیا ہے جس کے بعد جلد ہی ٹکٹ کے لیے نام فائنل کر لیا جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں