223

پی پی 7،سابق نائب ناظم تحریک لبیک میں شامل

تحریک لبیک پاکستان کایونین کونسل بشندوٹ میں بڑا شمولیتی پروگرام۔ متعدد افراد پی ٹی آئی چھوڑ کر لبیک میں شامل۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یونین کونسل بشندوٹ کے امیر حافظ سجاد حسین کی رہائشگاہ پر ایک شمولیتی پروگرام ہوا جسکی صدارت سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی جاویداقبال عباسی نے کی۔ اس پروگرام میں سابق نائب ناظم یوسی بشندوٹ راجہ ضیاء الحسن ،سابق امیدوار کونسلر راجہ ثاقب محمود، راجہ انتظار حسین اور راجہ عبدالخنان بابو نے پی ٹی آئی چھوڑ کر تحریک لبیک میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر جاوید اقبال عباسی نے نئے شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر جاوید اقبال عباسی نے کہا کہ بہت جلد ملک میں اسلامی نظام رائج ہوگا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں