83

پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان اجلاس میں نہیں آسکتے

اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) ترجمان قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی نے آئینی ماہرین کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف کے مستعفی ارکان شریک نہیں ہوسکتے۔ ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں سے متعلق سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کیا اور سندھ ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں دیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں