207

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ،راولپنڈی سے گرفتاریاں

پی ٹی آئی کا آزادی مارچ،حکومت نے گرفتاریوں اور چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو روکنے اور ناکام بنانے کے لیے حکومتی مشینری اس وقت پوری طاقت سے میدان عمل میں ہے اور ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں عہدیداران اور ایکٹو کارکنان کی فہرستیں متعلقہ تھانوں میں موجود ہیں جن پر کاروائیاں کی جارہی ہے زرائع کے مطابق منگل کی شب پی ٹی آئی کے تمام ایم پی ایز اور ایم این ایز کی رہائشگاہوں کا محاصرہ کیا گیا اور بعض مقامات پر چھاپے مارے مگر تاحال کسی اعلیٰ عہدیدار کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی مگر چھوٹے شہروں میں کارکنوں کی گرفتاریاں ہوئی ہیں

گلفراز بٹ

کلرسیداں سے گلفراز بٹ جو سرگرم کارکن ہیں ان کو کلرسیداں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ گوجرخان سے بھی چند ایک گرفتاریوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے کہوٹہ ،کوٹلی ستیاں ،ٹیکسلا اور دیگر علاقوں میں بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں منگل کی شب شیخ رشید احمد کی لال حویلی]راجہ بشارت کے دھمیال ہاوس اور فیاض الحسن چوہان کی رہائشگاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا دوسری جانب پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے کارکنوں کو ہراساں کرنے اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے عمران خان ،شاہ محمود قریشی،اسد عمر ،علی محمد خان اور دیگر سینئر قیادت نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کی انتقامی کاروائی قرار دیا ۔

گوجرخان میں سٹی صدر پی ٹی آئی راجہ فیصل کیانی کے گھر علی الصبح پولیس کا چھاپہ۔ راجہ فیصل کیانی کے دونوں بھائیوں کو پولیس گرفتار کر کے لے گئی۔ راجہ فیصل کا محفوظ جگہ سے پیغام جاری۔جس میں انہوں نے ہر حال میں سری نگر ہائی وے پہنچنے کے عزم کا اعادہ کیا ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیدیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں