199

پی ٹی آئی لانگ مارچ،روات میں پولیس کی بھاری نفری تعینات

روات(شہزادرضا،نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور سے شروع ہونے والا لانگ مارچ بالآخر اپنی منزل کے قریب پہنچنے کو ہے ملک بھر سے قافلوں کی آمد متوقع ہے ادھر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان روات کے مقام پر لانگ مار چ کے شرکاء سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے چکوال سے لانگ مارچ کی قیادت اسدعمر جبکہ گوجرخان سے شاہ محمود کریں گے لانگ مارچ شام تین بجے روات پہنچے گا عمران خان کی جانب سے آج ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کو راولپنڈی آنے کے لیے کال دی جائے گی دوسری جانب روات میں اس وقت سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جگہ جگہ پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ملک کے طول و عرض سے قافلے راولپنڈی پہنچیں گے خیبرپختوانخوہ اور گلگت سے آنے والے قافلے ٹیکسلا جبکہ پنجاب اور آزاد کشمیر سے آنے والے شرکاء روات کے مقام پر پڑاؤ ڈالیں گے ۔اسلام آبا د سے ایم این اے علی نواز اعوان اور خرم نواز کی قیادت میں کورال چوک سے ریلی کے لیے اسلام آباد انتظامیہ سے اجازت حاصل کر لی گئی ہے ریلی کورال چوک سے شروع ہو کر روات میں اختتام پذیر ہو گی شرکاء عمران خان کا خطاب سنیں گے اور فائنل کال پر راولپنڈی پہنچنے کی تیاریاں کی جائیں گی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں