تحریک انصاف کا راولپنڈی کے مختلف مقامات پر دھرنا ،متعدد مقامات سے روڈز ٹریفک کے لیے بند تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی راولپنڈی نے گزشتہ کئی دنوں سے راولپنڈی اسلام آباد کے عداخلی و خارجی راستوں پر دھرنا دیا ہوا ہے مظاہرین کا کہنا ہے جب تک صحیح معنوں میں ایف آئی آر کا اندراج نہیں ہو جاتا دھرنا دیا جائے گا ان کا کہنا ہے نامزد افراد کے ناموں کو مقدمہ کا حصہ بنا کر تفتیش کی جائے راولپنڈی ٹریفک پولیس نے مفاد عامہ کے لیے مختلف متبادل روٹس کے حوالے سے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے مطابق بوجہ احتجاج شمس آباد اسٹاپ کے قریب ڈائیورژن ہے۔متبادل طور پر، سید پور روڈ، کمرشل مارکیٹ کُری روڈ استعمال کریں۔اولڈ ائیرپورٹ روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے کھلی ہے۔مین پشاور روڈ اور مال روڈ ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔ تاہم آئ جے پی روڈ جانب اسلام آباد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔متبادل طور پر، مین پشاور روڈ، ویسٹریج، چوہڑ چوک، ماربل فیکٹری روڈ، گولڑہ موڑ، سری نگر ہائی وے استعمال کریں-سواں پل کے قریب SOS کے پاس جانب کچہری سڑک بند ہے سواں پل سے جانب کچہری دو طرفہ ٹریفک چلائ جا رہی ہے۔جی ٹی روڈ ٹیکسلا نزد بائی پاس چوک اور مارگلہ ہلز ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند۔متبادل طور پر، موٹر وے (M-1) کو استعمال کیا جا سکتا ہے
132