100

پی ٹی آئی احتجاج،اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے جزوی طور پر بند

عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج فیض آباد کے مقام پر ایک بڑے اجتماع کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میںملک بھر سے لانگ مارچ کے لئے نکلنے والے قافلے شریک ہونگے۔دوسری جانب اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہر کے داخلی اور خٓرجی راستوں کو کنٹینر لگا کر جزوی طور پر بند کردیا گیا ہے جبکہ فیض آباد انٹرچینج پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔پولیس،ایف سی رینجرز کی 20 ہزار سے ذاہد نفری لگا دی گئی ہے تاہم پولیس اہلکاروں کو مانیٹرنگ کو ڈرون سمیت 50 ہزار شیل اور ربڑ بلٹ بھی فرائم کر دی گئی۔اسکے علاوہ اہلکاروں کو پنسل، پیپر اور پینٹ گنز بھی فرائم کر دی گئی ہے جبکہ اینٹی رائٹس ایکٹ کے تحت ہیلی کا استعمال بھی کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ٹریفک کی روانی کے لئے متبادل راستے تجویز کئے گئے ہیں۔اسلام ایکسپریس وے پر کورال چوک سے اسلام آباد آنے والا راستہ کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر آنے کےلئے پرانے ایئرپورٹ پر گلزار قائد سے متبادل راستہ بھی بند ہے۔اسکے علاوہ اسلام آباد ایکسپریس وے مجموعی طور پر کھلی ہے جبکہ فیض آباد انٹرچینج بھی جزوی طور پر بند ہے۔زیروپوائنٹ انٹرچینج پر بھی کنٹینرز موجود ہے تاہمسیرینگر ہائی وے پر ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں