واہ کینٹ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا کے صدر شیخ ناصر محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران نیازی مرد بحران ہیں نااہل اور سلیکٹڈ وزیراعظم عمران نیازی اورا ن کی کرپٹ کابینہ نے ملک کوبحرانوں میں دھکیل دیا ہے کبھی چینی بحران کبھی آٹا و بجلی بحران اور اب گیس بحران اس کے علاوہ مہنگائی وبیروزگاری کے طوفان نے غریب عوام کے لئے دو وقت کی روٹی ناپید کردی ہے جبکہ نااہل وزیراعظم ہر نئے بحران پر انکوائری بٹھا کر ذمہ داروں کو این اراو دے کر کسی دوسرے محکمے کا سربراہ بنا دیتا ہے پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وطن عزیز کو ان بحرانوں سے نکال سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز کے تمام اداروں میں کرپشن اپنے عروج پر ہے لا اینڈ آرڈر کی صورتحال دگرگوں ہو چکی ہے راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتیں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں، اس وقت وزیراعظم نے ملک کوکابینہ میں بیٹھے لٹیروں، ذخیرہ اندوزوں اور عالمی مالیاتی اداروں کے ایجنٹوں کے ہاتھوں میں دیکرانہیں غریب عوام کا خون چوسنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے جبکہ وزیراعظم خود چین کی بانسری بجارہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام اور تنخواہ دار طبقے کی نمائندہ جماعت ہے پیپلزپارٹی کے کارکنان اپنے قائدبلاول بھٹو کی قیادت میں اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے غریب عوام کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے اوران کی و فلاح و بہبود کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
160