شیزاز اخترنمائندہ پنڈی پوسٹ مانکیالہ
پارٹی کی دی ہوئی ذمہ داری نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گا پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں جلد ہی پیپلز پارٹی کا دور شروع ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار نائب صدر ملک خرم شہزاد نے نمائندہ پنڈی پوسٹ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مجھے جو ذمہ داری سونپی ہے میں انشاءاللہ اس پر عہدہ براءہونے کی بھر پور کوشش کروں گا۔ اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے اس کو ختم کرنے والے خود ختم ہو گئے ہیں لیکن جماعت ابھی تک موجود ہے۔ انشاءاللہ جلد ہی پیپلز پارٹی کا دور ہے آئندہ وزیراعظم پی پی کا ہوگا۔ نائب صدر منتخب ہونے پر ملک نعیم شہزاد‘ملک عدیل‘ملک ارسلان‘ملک واجد‘ملک نعمان نے مبارکباد پیش کی ۔۔۔