امانت اﷲ
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘اسلام گڑھ
متاثرین منگلا کے لیے بنائے گئی نیوسٹی اسلام گڑھ میں پانی کی قلت برقرار۔ بچے بوڑھے گرمی سے نڈھال۔ محکمہ پبلک ہیلتھ لمبی تان کر سو گیا۔ لوگ ذلیل و خوار
ہوگئے۔ وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق متاثرین منگلا ڈیم اسلام گڑھ کے لیے بنایا گیا نیوسٹی بنیادی سہولیات سے تاحال محروم۔ لوگ پانی کی بوند کے لیے ترس گئے۔ پانی کی قلت کی وجہ سے بچے، بوڑھے سب گرمی سے نڈھال ہوگئے۔ محکمہ پبلک ہیلتھ لمبی تان کر سوگیا۔ محکمہ کے کانوں پر جوں تک نہ رنگ سکی۔ لوگ ذلیل و خوار ہوگئے۔ متاثرین منگلا ڈیم نے وزیر اعظم سے محکمہ کی غفلت کا سخت ترین نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر وہ پر زور احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ پبلک ہیلتھ پر عائد ہوگی۔
پیپلز پارٹی کا گڑھ موضع ڈونگالیاں کے عوام تمام بنیادی سہولیات سے محروم
امانت اﷲ
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘اسلام گڑھ
وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کے حلقہ انتخاب چکسواری اسلام گڑھ حلقہ نمبر 2 میں موضع ڈونگالیاں جو کہ پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے۔ اس ترقی یافتہ دور میں موضع ڈونگالیاںکے عوام تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ گذشتہ چار سالوں سے پانی سے محروم ڈونگالیاں کی عورتیں اور بچیاں دور دراز سے پانی کے مٹکے سروں پر لانے پر مجبور ہیں۔ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے متعدد بار واٹر سپلائی کی سکیم دینے کا وعدہ کیا۔ مگر افسوس کے تیرے وعدے کا اعتبا کیا گیا۔ موضع ڈونگالیاں میں صحت کی سہولیات کے لیے ڈسپنسری موجود نہیں ہے۔ پندرہ ہزار نفوس پر مشتمل یہ علاقہ اصول صحت کی سہولتوں سے محروم ہے۔ موجودہ حکومت کے تین سالہ دور حکومت میں چند گلیوں کی پختگی کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کیا گیا۔ باقی گلیوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔ جہاں سے گزرنا محال ہے۔ ڈونگالیاں کے جیالوں کے ساتھ اپنی ہی حکومت کے دور میں ایک اور زیادتی یہ ہوئی ہے کہ جس جگہ پر مقامی لوگوں کا 1976 سے قبضہ چلا آرہا ہے۔ 40 سے زائد مکانات گھر بنے ہوئے ہیں۔ لوگ رہائش پذیر ہیں۔ وہ جگہ اضافی کمبہ جات کے لیے مختص کردی گئی اور پھر واپڈا کے نام کردیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار میاں عبدالطیف، علی اصغر چوہدری ارشد اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا ہے کہ یہاں پر رہائش پذیر لوگوں کو نہ ہی حقوق مالکانہ دیئے جارہے ہیں۔ اور نہ ہی متبادل کوئی پلاٹ دیئے گئے اور نہ ہی معاوضہ جات بنائے گئے۔ اپنی ہی حکومت چالیس خاندانوں کے سروں سے ان کے چھت چھیننے لگی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ پیر گلی کراس سے ڈونگالیاں جانے والی سڑک سے ایک سال قبل کازوے پانی کی نظر ہوگیا تھا۔ پورے علاقے کا رابطہ مین سڑک کوٹلی میرپور سے منقطع ہوگیا تھا۔ متعدد بار متعلقہ محکمہ جات کی توجہ اس طرف مبذول کروائی گئی مگر کازوے ابھی تک نہ بن سکا عوام علاقہ نے اپنے وزیر اعظم سے پرزور اپیل کی ہے کہ ڈونگالیاں کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔