168

پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ آج روات پہنچے گا،خیمہ بستی قائم

روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان پیپلزپارٹی لانگ مارچ کی جڑواں شہروں میں بھرپور استقبال اور لانگ مارچ کا حصہ بن کر اسلام آباد پہنچنے کے لیے پیپلزپارٹی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں لانگ مارچ کا بڑا استقبال روات جی ٹی روڈ پر ہو گا ٹی چوک کے قریب بڑی خیمہ بستی قائم کر دی گئی جڑوں شہروں ضلع بھر چکوال ،اٹک سمیت دیگرعلاقوں سے پیپلزپارٹی کے جلوس روات پہنچ کر بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کریں گے اور انکے جلوس میں شامل ہو جائیں گے جہاں سے لانگ مارچ کے شرکا براستہ ٹی چوک اسلام آباد ایکسپریس وے سے اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے پیپلزپارٹی کی قیادت نے کرکٹ میچ کی وجہ سے مری روڈ سے اسلام آباد داخل ہونے کا پروگرام تبدیل کر دیا راولپنڈی میں پیپلزپارٹی کی ویلکم بلاول بھٹو زرادری ریلی نکالی گئی یوتھ کے زیراہتمام موٹرسائیکل ریلی چاندنی چوک سے کیا گیا ریلی کا اختتام بی بی جائے شہادت پر ہوا جہاں شرکا نے گو عمران گو کے نعرے بھی لگائے بعدازاں راولپنڈی پی پی کی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں بلاول کا بھرپور استقبال اقبال ٹاؤن کے مقام پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جہاں ایک بڑا استقبالیہ کیمپ لگایا جائے گا روات کے مقام پر سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر استقبال کریں گے جہاں لانگ مارچ کے شرکا کے لیے کھانے کا انتظام بھی کیا جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں