136

پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کارروائی،46 گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،46بھکاری گرفتار،پیشہ وربھکاری نا صرف مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں پر کھڑے ہوکر ٹریفک کی روانی کو متاثرکرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی باعث بنتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کے احکامات پر انچارجزبیگرا سکواڈز نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے46بھکاریوں کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کا کہنا تھا کہ خصوصی بیگر سکواڈ بھرپور محنت کر رہا ہے، پیشہ ور بھکاری راولپنڈی شہر کی مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں کھڑے ہو کر نہ صرف ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی اندیشہ بنا تے ہے لہذا عوام سے بھی گزارش ہے کہ ایسے عوامل کی حوصلہ شکنی کی جائے اس سے نہ صرف معاشرے میں بہتری آئے گی بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہو گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں