پیر سید منیر الحسنین کی صاحبزادی نے قومی انگریزی مقابلہ میں گولڈ میڈل جیت لیا

اسلام آباد (نامہ نگار)
پیر سید منیر الحسنین شاہ کاظمی صاحب، سجادہ نشین آستانہ عالیہ سروبہ شریف کے صاحبزادےاور صاحبزادی،
نجی سکول، چک بیلی خان کی ہونہار طالبہ سیدہ غدیر زارہ نے قومی انگریزی تقریری مقابلوں میں سال 2024 اور 2025 میں لگاتار دو بار اول پوزیشن اور گولڈ میڈل حاصل کر کے علم و محنت کی اعلیٰ مثال قائم کی جبکہ سید علی حسن کاظمی نے کلام اقبال کے صوبائی لیول کے پنجاب  مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی
اس شاندار کامیابی پر منج راجپوت الپیال قبیلہ نے نہ صرف اعزازی شیلڈ پیش کی بلکہ نوجوان ہونہاروں کی حوصلہ افزائی اور انہیں علم و کردار کی راہ پر آگے بڑھانے میں اپنا رہنمائی اور سرپرستی کا بھرپور کردار ادا کیا۔

نجی سکول، رائے یاسر صاحب کی قیادت میں، کاروبار یا مفاد کے لیے نہیں بلکہ حقیقی طور پر علم و تربیت کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے، جس کی بدولت ننھے طلباء و طالبات قومی اور صوبائی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔
قبیلہ کی رہنمائی اور سکول کی محنت نوجوان نسل میں علم، ہنر اور اعلیٰ اخلاق کے فروغ کی روشن مثال قائم کر رہی ہے۔