125

پچھلے تین سال کی طرح کلرسیداں امسال بھی پہلے نمبر پر

پچھلے تین سالوں کی رویت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی گندم کے پیداواری مقابلہ میں تحصیل کلرسیداں ضلع راولپنڈی میں پہلے نمبر پر آئی ہے جس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔ چوہدری محمد جلیل آف کھنادہ تحصیل کلرسیداں 49 من 560گرام فی ایکڑ پیداوار لے کر ضلع راولپنڈی میں پہلے نمبر پر رہے راجہ واجد حمید آف کولیاں پڑ تحصیل راولپنڈی 48 من 380 گرام فی ایکڑ پیداوار لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ ملک گوہر مجید آف ٹکال تحصیل کلرسیداں 43 من 480 گرام فی ایکڑ پیداوار لے کر تیسرے نمبر پر آئے۔ ان تینوں پہلے، دوسرے، اور تیسرے نمبر پر آنے والے زمینداران کو حکومت پنجاب کی طرف سے تین لاکھ دو لاکھ اور ایک لاکھ روپے کے انعامات سے نوازا جائے گا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں