ہمارے ملک میں جہاں اور بھی کئی زیادتیوں پر مبنی نظام موجود ہیں ان میں پٹواری نظام بہت اہم ہے جس کی وجہ سے کئی غریبوں کو اپنی قیمتی جائیدادوں سے محروم ہو نا پڑا ۔ اس کے علاوہ زمین کی اصل حالت بدل دینا کسی کا حصہ آہستہ سے ختم کر دینا ایک دفعہ فرد جاری کرنا اور دوسری مرتبہ معلو م کر نے پر پہلے سے جاری فرد کو غلط قرار دین امعمولی سی بات ہے
عدالتوں میں بیشمار ایسے کیسیز چل رہے ہیں جو صر ف پٹواری کی چالوں کی وجہ سے طویل بنے ہو ئے ہیں اور وجہ صرف غلط پٹواری نظام ہے پٹواری اتنے طاقتور بن چکے ہیں کہ تحصیل دار بھی ان کے محتاج نظر آتے ہیں اس غلط نظام سے نجات دلانے کا وعدہ تو کئی حکومتیں کر چکی ہیں لیکن عملی جامہ کو ئی بھی نہ پہنا سکا لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس کو کافی حد تک تبدیل کر دیا ہے اس ان کا یہ وعدہ کہ 2015 تک پو رے پنجاب کی تحصیلوں کا ریکارڈ کمپیوٹر راز کر دیا جائے گا پورا ہو تا ہوا نظر آرہا ہے ایک ویب سائٹ WWW.ZAMEEN.GOV.PK بنائی گئی ہے جس پر اگر پورا نہیں تو کچھ نہ کچھ ریکارڈ ڈال دیا گیا ہے اس منصوبے پر مزید کام بہت تیز رفتاری سے جاری ہے یہ وزیر اعلی کا بہت بڑا کا رنا مہ ہے کہ انہوں نے اس ظالمانہ نظام سے چٹکارا حاصل کر نے میں کافی کا میابی حاصل کر لی ہے اور پٹوار کلچر کی وجہ سے اثرو رسوخ رکھنے والے افراد میں غریب لوگوں کی زمینوں پر قبضے کر رکھے ہیں بے سہارا غریبوں اور سفارش نہ رکھنے والے افراد کو آج بھی اپنی زمینوں کا علم نہ ہے کیونکہ پٹواری چکر لگوا لگوا کر آدمی کو بالکل مایوس کر دیتے ہیں اور تھک ہا ر کر غریب ایک ہی فیصلہ کر تا ہے کہ اب پٹواری کے پاس جانے سے میر ی توبہ ہے زمین کا بیڑہ غرق ہو تا ہے تو ہو نے دو ہماری عدالتوں میں بھی دیوانی مقدمات کے فیصلے بہت دیر سے ہو تے ہیں اور بعض لوگ کیس کر نے کی ضرورت کے باوجو د بھی پیسے نہ ہونے کی وجہ سے کیس کر بھی نہیں پاتے ہیں اور صرف اتنا سوچ کر خاموش ہو جاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس پٹواری سے میر ابدلہ ضرور لے گا جب وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ اعلان کیا تو خاص کر غریبوں کے دلوں میں ان کے لیے ضرور جگہ بن گئی ہے اور غریب یہ ہی سمجھ رہے ہیں کہ شاید اب ان کی بھی سنی جائے گی لیکن اس بات کا قوی امکان بھی نظر آرہا ہے کیونکہ پٹواری تو اس ریکارڈ کے سر پر بھی ہو نگے لیکن اک روشن امید ضرور لگ گئی ہے بہرحال اس نظام کو کمپیوٹر رائز کر نے کے لیے منصوبے پا یا تکمیل کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ زمینوں کا ریکارڈ مکمل طور پر کمپیوٹر رائز کیا جا رہا ہے اور دسمبر 2015 تک پو رے پنجاب کی تحصیلوں کا کر یکا رڈ مکمل کر دیا جائے گا زمینوں کے معاملات میں کرپشن ،رشوت ،اور جہل سازی کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا جائے گا ور عوام کو ایک پٹواری اور تحصیل دار کے فسرسودہ نظام سے نجات دلا دی جائے گی پنجاب زمین ریکارڈ کو کمپیوٹر رائز ڈ کر نے کے اہم منصوبے سے عوام کو بغیر رشوت دیے اپنے زمین کے فرد ملکیت حاصل ہونگے اور انتقالات میں بھی آسانی پیدا ہو گی جو کہ موجود حکومت کا ایک بہت بڑا کا ر نامہ ہوگا اس نظا م سے پورے پنجاب کے عوام کو سہولیا ت میسر ہو نگی اور اس نظام سے تحصیلدار اور پٹواری کلچر کا خاتمہ ہو گااور اس پورے نظام میں خاص بات یہ بھی ہے کہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفار میشن نظام کے تحت کام کر نے والے عملے کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زریعے بھر تی کیا گیا ہے اور دیانتدار افراد کو ترجیح دی گئی ہے اور ان پر چیکنگ کا ایک نظام بھی موجود ہے اور وزیر اعلیٰ کو اس بات پر بھی خصوصی نظر رکھنی چاہیے کہ سارا نظام کمپیوٹر رائزڈ ہو نے سے پہلے پہلے کو ئی گڑبڑ نہ ہوجائے اور غریب ہاتھ نہ ملتے ر ہ جائیں اور زمینداروں کو بھی چاہیے کہ وہ اس نظام کے ٹیک ہو نے سے پہلے پہلے اپنا تما م ریکارڈ متعلقہ پٹواری سے حاصل کر لیں تاکہ بعد میں پچھتانہ نہ پڑے اللہ کر ے یہ تما م معاملہ ایسا ہی ہو جیسا کہ اس کے بارے میں سنا جا رہا ہے یہ نہ ہو کہ پہلے کی طرح پھر کوئی مافیہ اس نظام پر قابض ہو جائے اگر یہ نظام کامیاب ہو گیا تو اس کے ذریعے ویب سائٹ پر تما م معلومات دستیاب ہو نگی زمیندار اپنا موضع اور خسرہ نمبر کلک کر ے گا جس سے اس خسر ہ سے متعلق معلومات سامنے آجائیں گی اور لوگ بغیر رشوت دیے فرد حاصل کر سکیں گئے اس مقصد کے لیے تقریباََ ہر تحصیل میں ایک خاص قسم کا آراضی سنٹ بنایا گیا ہے جہاں پر فی الحال تھوڑی بہت معلومات حاصل ہو رہی ہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے گزارش ہے کہ وہ باقی رہ جانے والے کا م کو جلد از جلد مکمل کر وائیں تاکہ عوام اس بہترین نظام سے مستفید ہو سکیں ۔{jcomments on}