کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحصیل کلر سیداں میں پٹوار سرکل کی غلط حد بندیوں سے عوام دو حصوں میں بٹ گئے۔دستاویزات کی تصدیق کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں اور کہوٹہ کے سنگم پر واقع پٹوار سرکل سدیوٹ جو یونین کونسل دکھالی تحصیل کہوٹہ کا حصہ ہے کے پٹوار سرکل کو تحصیل کلر سیداں کیساتھ لگا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے مختلف دستاویزات کی تصدیق کیلئے کبھی کہوٹہ اور کبھی کلر سیداں کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔عوامی حلقوں کے مطابق تصدیق کیلئے اگر کلر سیداں میں متعلقہ آفیسر سے رابطہ کیا جائے تو وہ یہ کہہ کر تصدیق کرنے سے انکار کردیتے ہیں کہ ہمارا تعلق تحصیل کہوٹہ سے ہے۔پٹوار سرکل سدیوٹ میں اس وقت سدیوٹ سمیت،ادمال،بونی،تھلہ،فیض اللہ،ترکھی اور چمبہ کرپال کے موضع جات شامل ہیں جن کی آبادی 10 ہزار سے زائد اور تقریبا رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 32 سو کے قریب ہے۔موضع سدیوٹ تحصیل کہوٹہ کا حصہ ہے مگر اسے کلر سیداں پٹوار سرکل کیساتھ منسک کر کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی کی گئی ہے۔موضع سدیوٹ تحصیل کہوٹہ،تھانہ کہوٹہ اور ٹی ایم اے کہوٹہ کا حصہ ہونے کے باوجود اسے کلر سیداں پٹوار سرکل کیساتھ منسلک کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔دریں اثنا بھورہ حیال اور بھورہ نوروز دو موضع جات ایسے ہیں جن کا تعلق تحصیل کہوٹہ کیساتھ ہونے کے باوجود انہیں تحصیل کلر سیداں کی یونین کونسل گف کیساتھ منسلک کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے عوامی حلقوں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے کبھی کہوٹہ اور کبھی کلر سیداں کے چکر کاٹناپڑتے ہیں۔
حافظ ملک سہیل ا شر ف حج کی سعادت حاصل کر کے وطن واپس آ گئے
کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سا بق تحصیل نا ظم حا فظ ملک سہیل ا شر ف ،مسلم لیگ ن کے تحصیل صد ر چو ہد ر ی عبد ا لغفا ر، صحافی سید سجاد حیدر حج کی سعا د ت حا صل کر نے کے بعد گز شتہ ر و ز و ا پس و طن پہنچ گئے ا ئیر پو ر ٹ پر د و ست ا حبا ب نے ا ن کا ا ستقبا ل کیا ا و ر حج سعا د ت حا صل کر نے پر مبا ر کبا د د ی۔{jcomments on}
107