157

پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

جہلم (نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم اینٹی کرپشن پولیس کی کارروائی رشوت لیتے ہوئے پٹواری رنگے ہاتھوں گرفتارمقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق محمد شریف ولد غلام علی سکنہ محلہ مشرقی باغ والا کنواں کالا گجراں نے تھانہ اینٹی کرپشن میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرے بیٹے کے سسر آصف محمد ولد فضل الٰہی سکنہ پنڈ رجوال تحصیل دینہ حال مقیم انگلینڈ کا مختارِ عام سائل کے نام ہے، سائل نے آصف محمود کے نام 1 کنال رقبہ موضع پنڈرجوال کا انتقال کروانا تھا جس پر پٹواری علا و الدین نے 1 کنال انتقال کی رشوت 30 ہزار روپے طلب کی ہے، جس پر میں رشوت نہیں دینا چاہتا، کیونکہ پٹواری نے بہت زیادہ رقم طلب کرلی ہے، گزشتہ روز پٹواری نے رابطہ کرکے کہا کہ تم مجھے فائنل 15 ہزار روپے رشوت دے دو تو تمہارا کام ہو جائیگا۔ جس پر اینٹی کرپشن ٹیم حرکت میں آتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب جہلم کو تحریری درخواست پیش کی جس پر انہوں نے ریڈنگ مجسٹریٹ صاحب کو کارروائی کرنے کا حکم دیا اس طرح تھانہ اینٹی کرپشن پولیس اور ریڈنگ مجسٹریٹ نے چھاپہ مار کر ملزم سے 15ہزار کے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے ملزم علاوا لدین کو حراست میں لے لیا۔ زیر دفعہ PCA 5/2/47-161/PPC کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں