ملہال مغلاں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) سوہاوہ چکوال روڈ پر غیر معیاری ناقص اور کم مقدار میں پٹرول پمپوں پر ترسیل کا سلسلہ پورے عروج اور بلاخوف و خطر جاری ہے ضلعی انتظامیہ چکوال بالخصوص اسسٹنٹ کمشنر چکوال،لیبر انسپکٹر اور سول ڈیفنس افسر میٹھی نیند سوئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مافیاز کے ان اراکین کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے کچھ بدعنوان پٹرول پمپ ملازمین مالکان کی عدم حاضری کی وجہ سے اپنا الو بھی سیدھا کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر چکوال ماتحت افسران کو متحرک کریں اور ایسے عناصر کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
184