160

پٹرول سستا ہونے کے باوجود کرایوں میں کمی نہ ہو سکی

کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈیزل پٹرول سستا ہونے کے باوجود مہنگائی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ٹراسپورٹروں نے من مانے کرائے وصول کرنا شروع کر دیے انتظامیہ نہ رکشوں نہ سوزکیوں نہ دیگر پبلک ٹرانسپورٹ سے ایکشن لیتی ہے نہ کوئی کرایہ نامہ ٓاویزاں ہے اور نہ ہی اشیاء خوردونوش کے لیے ریٹ لسٹ اویزاں کی جاتی ہے ریٹ لسٹ روزانہ تاجروں کو دیکر ہزاروں روپے وصول کر لیے جاتے ہیں مگر عمل در آمد کروانے میں انتظامیہ بُری طرح ناکام پنڈی روڈ پر نام نہاد رہڑی بازار لگا کر اور سبزی منڈی میں چند دوکانیں لگا کر فوٹو سیشن سے ضلعی انتظامیہ کو پورا کر دیا جاتا ہے جبکہ کہوٹہ شہر میں ریٹ لسٹ سے دو گنی قیمتیں وصول کی جاتی ہیں ہر دوکاندار کا الگ ریٹ ٹماٹر 70کے بجائے 150روپے اسی طرح چکن‘ سبزی‘فروٹ‘ دالوں اور دیگر اشیاء خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ ملاوٹ شدہ دودھ دہی ادوویات دھڑے سے فروخت کی جا رہی ہیں محکمہ صحت اور ایم سی کہوٹہ کی ملی بھگت سے غریبوں کا خون نچوڑا جا رہا ہے عوام علاقہ شہریوں کمشنر راولپنڈٰ اے سی کہوٹہ ای ڈی او ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ کہوٹہ کے عوام پر رحم کیا جائے ناجائز منافع خوروں ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ شدہ دودھ دہی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں