راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے بری خبر، یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے اضافے کا امکان ہے۔ پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے 85 پیسے اضافے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 70 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔ مٹی کی تیل کی قیمت میں 9 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت کے بعد قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ہوگا۔ وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
124