مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے بعد مری سے راولپنڈی اورمضافات چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانے اضافے سے غریب عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئیں پہلے سے ہی ہوشربامہنگائی نے انکو ذہنی مریض بنادیا ہے اس پر ٹرانسپورٹروں کی طرف سے کرایوں میں 40 فیصد اضافہ کرکے ان کی زندگیاں عذاب بنادی ہیں راولپنڈی سے مری اورمری سے راولپنڈی کافی سواری کرایہ 180 وصول کیاجارہا ہے جبکہ مری کی مضافات میں چلنے والی گاڑیاں بھی من مانہ کرایہ لے رہے ہیں لیکن ان کو کوئی بھی پوچھنے والا نہیں سیاحتی اورعوامی حلقوں نے نوتعینات چیف ٹریفک آفیسر ضلع راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکرٹری آرٹی اے جنکاکوئی وجود نظر نہیں آتا کے ساتھ رابطہ کرکے سرکاری کرایے نامے جاری کئے جائیں اوران پر سختی سے عملدرآمدبھی کرایاجائے۔
161