114

پٹرولنگ پولیس بھاٹہ روڑ کے عملے نے عوام کو تذیل کر نا اپنا وطیرہ بنا لیا

پٹرولنگ پولیس چوکی غوثیہ چوک بھاٹہ روڑ کا عملہ عوام کے لیے عذاب بن گیاناکے پر چیکنگ کی آڑ میں عوام کو تذیل کر نا اپنا وطیرہ بنا لیا مسافروں اور ٹرانسپوروں کا پٹرولنگ پولیس چوکی کے عملے کے خلاف شدید احتجاج ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس ضلع راولپنڈی سے از خو دنوٹس لینے کی اپیل ناکے کو ختم کرنے اور مذکورہ عملے کا فی الفور تبادلہ کر نے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس جس کا کام دوران سفر عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنی ہے تاکہ ان کو کوئی مسلہ ہو تو وہ اس کو فی الفور حل کر یں مگر پٹرولنگ پولیس چوکی غوثیہ چوک بھاٹہ روڑکے عملے نے اپنا ہی قانو ن قائدہ بنا یا ہوا ہے سارا دن آفس میں لیٹے رہتے ہیں اور سر شام وہ اپنے آفس سے چند قدم کے فاصلے پر ناکہ لگا کر عوام چیکنگ کی آڑ میں تذیل کر تے ہیں مسافروں کی ان کے ساتھ سفر کرنی والی فیملیوں کے سامنے جامہ تلاشی لیتے ہیں حتیٰ سفید داڑھی والے بزرگوں کو تک نہیں بخشتے خواتین کے سامنے ان کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے کثیر تعداد میں مسافروں اور ٹرانسپوروں نے پٹرولنگ پولیس چوکی غوثیہ چوک بھاٹہ روڑکے عملے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس ضلع راولپنڈی سے از خو دنوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے وہ اس ناکے کو ختم کرنے کے احکامات جار ی کریں اور خود بھی رات کو کسی دن دورہ کریں اور ان کو چیک کریں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں