210

پٹرولنگ پوسٹ شاہ خاکی کی قانون شکن عناصر کیخلاف کارروائی

چوآخالصہ(مقصود علی‘نمائندہ پنڈی پوسٹ)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی ضلع راولپنڈی کی منشیات فروشوں و ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر خلاف کاروائیاں‘ تھانہ کلرسیداں میں مقدمات درج کروا دیئے۔تفصیلات کے مطابق ایس پی ریجن پٹرولنگ پولیس گلفام ناصر کی ہدایات،سردار بابر ممتاز ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع راولپنڈی کی زیر نگرانی چوکی انچارج اصغر علی سلطان ہمراہ ٹیمز نے ماہ اگست میں منشیات فروش عناصر خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چار مقدمات درج کروا دیئے۔جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا۔علاوہ ازیں بوگس و جعلی نمبر پلیٹس گاڑیوں خلاف کاروائی کرتے ہوئے ضابطہ تحت مقدمات درج کروانے سمیت بیٹ ایریا میں 62 مسافروں کو مختلف نوعیت کی ضروری امداد فراہم کی۔مزید کروناء وباء کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز فالو کرنے کے بارے میں ڈرائیورز و مسافروں کو آگاہی دی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں