راولپنڈی (حماد چوہدری) راجہ ادریس لنگڑیال کے مطابق پنجاب سے کشمیر 2 عدد غیر قانونی ہرن کے بچے اسمگلنگ کیے جارہے تھے ۔ جنکو دوران کاروائی حیرر عباسی ASI نے پوسٹ انچارج صغیر عباسی کی زیر نگرانی ہمراہ پولیس ٹیم راجہ ادریس لنگڑیال ۔محمد نعیم ۔ عبد الغفار ۔ جمشید سپرا ۔ عبدالسلام ۔ محمد افضال اور شامیر کے دوران ناکہ بندی ملزمان ۔ طلال ۔شاہد۔عبدالقیوم سکنہ کوٹلی آزاد کشمیر ۔ XLI. برنگ سفید 7086-LRR سے دو عدد ہرن کے غیر قانونی بچے برآمد کر لیے ۔
چوکی انچارج سب انسپکٹر صغیر عباسی نے محکمہ وائلڈ لائف رینجر پنجاب کو موقع پر بلا کر محکمہ کے حوالے کرتے ہوے جرمانہ بھی عائد کروا دیا ۔ اس موقع پر وائلڈ لائف سرکل انچارج عدنان ۔ اور تحصیل انچارج کہوٹہ زاہد علی بھی موجود تھے ۔ احسن کارکردگی پر سرٹیفیکیٹ اور افسران کی طرف سے شاباش دی گئی ۔