150

پوٹھوہار کا بیٹا چولستان کے بھوکے پیاسوں کیلئے فرشتہ

معروف انسان دوست سماجی شخصیت غفران عمر کہوٹ رضاکاروں کے ہمراہ چولستان کے متاثرہ علاقوں میں تیسری مرتبہ امدادی سرگرمیاں مہیا کرنے کے بعد واپس چکوال پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے دوبارہ سے عطیات اکٹھا کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور آئندہ ایک دو روز میں وہ پھر صحرائے چولستان کے علاقوں میں تڑپتی انسانیت کے درمیان ہونگے۔غفران عمر کہوٹ نے چولستان سے واپسی پر بتایا کہ اس وقت چولستان اور ڈیرہ بگٹی کا علاقہ پیر کوہ بھوکا اور پیاسا ہے،انسان،چرند پرند پیاس سے بلبلا رہے ہیں چولستان کے صحرا میں دور دور تک پانی اور خوراک کا کوئی نام و نشان نہیں،دور دراز کے علاقوں قلعہ بجنوٹ اور چولستانی چکوک کے لیے واٹر ٹینکرز، خوراک، چارہ، آر او پلانٹ اور ہینڈ پمپ کی اشد ضرورت ہے۔ ہینڈ پمپ پندرہ ہزار روپے، واٹر ٹینکر بیس ہزار روپے، سولر واٹر پلانٹ ستر ہزار روپے، آر او پلانٹ ساڑھے سات لاکھ روپے اسی طرح دیگر ضروریات زندگی کے لیے

وافر مقدار میں عطیات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ چولستان کے صحراکے متاثرہ علاقوں میں عطیات اور رقوم بھجوائیں۔غفران عمر کہوٹ نے اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا کہ مشکل ترین وقت میں متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار اور دھوکہ دہی بھی دیکھنے کو ملی ہے۔ غفران عمر کہوٹ نے بتایا کہ صحرائے چولستان میں دبلیاں والا گاؤں کی مسجد کیلئے سولر یو پی ایس،بیٹری اور پلیٹوں کی بھی فوری ضرورت ہے جس کا خرچہ اسی پزار روپے ہے۔ مخیر حضرات عطیات وغیرہ کے لیے 0333-5929209پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے سرگرم رہنما اور معروف سماجی شخصیت چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چولستان کے صحراؤں میں بھوکے پیاسے انسانوں اور جانوروں کو امدادی سرگرمیاں مہیا کرنا غفران عمر کہوٹ کا عظیم کارنامہ ہے۔ غفران عمر کہوٹ صحرائے چولستان کے علاقوں میں بھوک اور پیاس سے نڈھال انسانوں اور جانوروں میں کھانے پینے کی اشیاء خصوصاً پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنا کر بلاشبہ عظیم کارنامہ سرانجام دے رہے ہیں۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ غفران عمر کہوٹ اور ان کی ٹیم نے افراتفری کے اس دور میں بھوکے پیاسے اور سسکتے لوگوں اور جانوروں کو امدادی سرگرمیاں پہنچانے کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے وہ غفران عمر کہوٹ اور ان کی ٹیم کا قابل تحسین کارنامہ ہے صحرائے چولستان جہاں پر زندگی گزارنا انتہائی مشکل ہو چکا بھوک افلاس اور پیاس سے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی تڑپ رہے ہیں۔ جہاں سورج چوبیس گھنٹے خصوصاً دن کے وقت آگ برساتا ہے وہاں پر چوہدری تیمور علی خان اپنے رضاکاروں کے ہمراہ انسانی زندگی اور جانوروں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء خصوصاً پینے کا پانی لے کر ان کے درمیان موجود ہوتے ہیں اور انہیں ذرا بھی پروا نہیں ہوتی کہ موسم انتہائی گرم ہے انہوں نے کہا کہ غفران عمر کہوٹ نے جو کام شروع کر رکھا ہے وہ کوئی اور نہیں کر سکتا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں