169

پوٹھوہاری زبان کانفرنس

پوٹھوہاری ادبی سوسائٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ گزشتہ نو سالوں سے سالانہ پوٹھوہاری ادبی کانفر نس کا باقاعدگی سے انعقاد کر رہی ہے ماں بولی کے عالمی دن 21فروری 2023 راولپنڈی آرٹس کونسل میں پوٹھوہاری زبان کانفرنس کا انعقاد پوٹھوہاری ادبی سوسائٹی کے پروگراموں میں خوبصورت اضافہ ہے جو مدتوں یاد رہے گا۔پوٹھوہاری زبان کانفرنس میں سکالرز، شاعروں، ادیبوں، ریڈیو،ٹی وی کے آرٹسٹوں اور صحافی برادری نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پوٹھوہاری زبان کانفرنس میں پوٹھوہاری زبان پر مقالے، 13کتابوں کی تقریب رونمائی اور پوٹھوہاری مشاعرہ کا اہتمام خاص کیا گیا کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے حافظ عثمان اسلم نے کیا اور پوٹھوہاری نعت رسول مقبول ؐ کی سعادت حافظ جمیل نے حاصل کی۔کانفرنس کے پہلے حصے کی صدارت مترجم قرآن پاک درجن بھر کتابوں کے مصنف محمد شریف شاد نے کی ڈاکٹر طارق محمود قاضی سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی اور رحمن حفیظ مہمانان خصوصی تھے جبکہ راقم الحروف(نعمان رزاق) نے میزبانی کے فرائض سر انجام دئیے۔ کانفرنس میں پوٹھوہاری زبان پر خصوصی مقا لے پڑھے گئے جن کو بے حد پسند کیا گیا۔ مقالہ نگاروں میں یاسر کیانی نے پوٹھوہاری زبان کی قدامت ثاقب امام رضوی نے اور شعیب خالق نے پوٹھوہاری زبان کے لہجے پر خوبصورت پہرائے میں اپنے نقطہ نظر کا اظہار کیا تمام مقالہ نگاروں نے پوٹھوہاری زبان کو ایک الگ مکمل زبان ہونے پر اتنے دلائل دئیے جن کو سامعین نے بہت پسند کیا کا نفرنس میں پوٹھوہاری میں نئی شائع ہو نے والی کتابوں کی تقریب رونمائی کانفرنس کا ایک بہت خوبصورت رنگ تھا جس میں پو ٹھوہاری زبان کے مختلف رنگ اور لہجوں کی کتابیں شامل تھیں۔ کتابوں میں سیرت رسو لؐ نعت پاک ﷺ‘ بزرگان دین بچوں کی کہانیاں‘ شاعری‘ ماہیے‘گیت‘ ڈرامہ اور دیگر اصناف کی کتابیں شامل تھیں جن پر علمی‘ ادبی شخصیات نے مضامین پڑھے۔محمد شریف شاد کی تصنیف سیرت حضوررﷺنی پرشیراز طاہر‘مبین مرزا‘ محمد جمیل کی تصنیف عشق مشالاں پرشاہدلطیف ہاشمی،اشتیاق احمد نوشاہی کی کتاب نوشاہیاں نیں شاہ پرقمر عبداللہ‘دلپذیر شاد/مرتبہ خیر النساء کی تصنیف ویلے نا ں جندرپرعظمت مغل‘ حفیظ اختر کی تصنیف پُھلاں نی کھاری پرجنید غنی،عظمت مغل کی کتاب اکھیاں نیں بوہے پرعابد حسین جنجوعہ،یاسر یابی کی تصنیف اکھیاں نی تریل پرظہور احمد نقی،قمر عبداللہ کی کتاب مٹی نی خشبو پرشاہدلطیف ہاشمی‘ شاہدلطیف ہاشمی کی کتاب گاش پرشریف شاد‘ظہیر چوہدری کی کتاب بوہڑی آلا جن پرفیاض کیانی، نعمان رزاق کی کتاب ویر مہھاڑا کہھوڑی چڑھیا پرعرفان بیگ اور عادل سلطان کی کتاب باشے پرحافظ نعمان نے مضامین پڑھے۔پو ٹھوہاری زبان کانفرس کے دوسرے حصے میں پوٹھوہاری مشاعرہ سن کر کانفرنس کے شرکاء کی خوشی کی کو ئی انتہاء نہ رہی، جس کی میزبانی فرید زاہد نے کی محفل مشاعرہ کی صدارتی بیٹھک میں شاعر‘ادیب ثاقب امام رضوی‘ شاعر وماہرلسانیات یاسر کیانی اور مشہور براڈکاسٹر و شاعرعابد جنجوعہ شامل تھے مشاعرہ کے مہمانان خصوصی شاعر اور نقاداشفاق ہاشمی‘شاعر اور ماہر تعلیم شیراز اختر مغل اور مسرت شیریں شامل تھیں محفل مشاعرہ میں ثاقب امام رضوی‘یاسر کیانی‘ عابد جنجوعہ‘ اشفاق ہاشمی‘ شیراز اختر مغل‘ مسرت شیریں‘ محمد شریف شاد‘ شعیب خالد، سید تراب نقوی‘رحمن حفیظ، عظمت مغل‘علی اصغر ثمر،قمر عبداللہ‘ مرزا تجمل جرال، نزاکت علی مرزا، مرزا غفور الہی، عبد ا لر ز اق سحر‘ شیراز مغل‘ اشتیاق محمود، راجہ اعجاز گوہر، عثمان اسلم، جنید غنی راجہ، عادل سلطان خاکی، محمد شکیب راجہ، یاسر یابی، محمد مزمل عارض‘ محمد اذان‘ قیصر لال جنجوحہ‘ فرحان کیانی اور نعمان رزاق نے اپنے اپنے انداز میں پوٹھوہاری کلام پیش کیا۔پروگرام کے آخر میں چیئرمین ادبی سوسائٹی فرید زاہد نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں