212

پوٹھوہاری ثقافتی کھیلوں کے اناؤنسر شفیق گجر کی نعش کنویں سے برآمد

شاہ باغ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کلرسیداں کے علاقہ شاہ باغ چھوجیالہ میں قتل کی واردات۔پوٹھوہارکے ثقافتی کھیلوں میں بطور اناؤنسر خدمات انجام دینے والے شفیق گجر کی نعش کنویں سے برآمد۔تفصیلات کے مطابق وحید ولد ملازم حسین نے گزشتہ روز تھانہ کلرسیداں پولیس کو درخواست میں بتایا تھا کہ میرا بھائی جمعہ کی شب 9بجے سے گھر نہیں آیا وہ اپنے دوست زاہد الیاس کو اپنے گھر چھوڑنے گیا اور واپس نہیں آیا

جب نے زاہد الیاس کے گھر پتہ کرنے کی کوشش کی تو اس کی والدہ نے بتایا کہ زاہد سیالکوٹ چلا گیا ہے اس کا نمبر بھی بند جا رہا ہے بھائی کی تلاش میں تھانے آئے تو معلوم ہوا کہ بھائی کے زیر استعمال موٹرسائیکل تھانے میں موجود ہے۔نعش کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ریسکیو 1122نے نعش کو کنویں سے نکالا۔کنویں میں نعش موجود گی کی اطلاع پا کر عوام کی کثیر تعداد موقع پر پہنچ گئی تھی ایس ایچ او کلرسیداں نے پنڈی پوسٹ سے گفتگو میں کہا کہ واقعے کے بارے میں کچھ بھی کہنا ابھی قبل از وقت ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں