138

پولیس کے ناروا سلوک کی ستائی خاتون کی وزیراعظم سے مدد کی اپیل

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں موہڑہ دیار ڈاکخانہ چبوترہ تحصیل کلرسیداں کی رہائشی مہناز آصف زوجہ محمد آصف اقبا ل نے اپنے خاوند اور بچوں کے ہمراہ بااثر قبضہ مافیا اور کلرسیداں پولیس کی طرف سے انصاف نہ ملنے پر پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کہا ہے کہ میرا بھائی عاصم اقبال (مرحوم) کی کل زمین تقریبا 14کنال کا تنازعہ محمد بلال کے ساتھ چل رہا تھا۔میرے والدین فوت ہو چکے ہیں میرا کوئی وارث نہیں ہے۔با اثر قبضہ مافیا نے میرے بھائی کی 2 کنال زمین واپسی کرنی تھی جسکے گواہ بھی موجود ہیں۔ جو 12کنال زمین بقایا 14لاکھ روپے بمطابق طے پائے گئے تھے رقم اور زمین باقی ہے جوان بااثر قبضہ مافیا کے پاس رقم اور زمین دینے سے انکاری ہیں یہ پانچ افراد پرمشتمل قبضہ گروپ (محمد بلال ولد عبدالقیوم ساکن چبوترہ،راجہ محمد احسان ولد اشرف ساکن ترکھی،راجہ آصف ندیم ولد عبدالغفورساکن موہڑہ دیار،شاہد محمودولد ریاض ساکن روپیال،ثاقب بھٹی ولد نامعلوم ساکن چبوترہ)اس با اثر قبضہ گروپ نے میرے بھائی عاصم اقبال (مرحوم) سے زبر دستی زمین کم ریٹ پر انتقال کروائی اور رقم بھی نہیں دی ایسی صدمے سے میرے بھائی کی موت واقع ہو گئی اس بااثرقبضہ گروپ کی طرف سے آئے روز مجھے اور میرے خاوند کو جان سے مارنے کی کئی بار دھمکیاں مل چکی ہیں ہمیں ان سے سخت خطرہ جان ہے لہذاان کے خلاف قانونی کا روائی عمل لاتے ہوئے میرے بھائی کی 2کنال زمین اور بقایا 14لاکھ روپے اور جبکہ میرے حصہ میں 7کنال زمین ہے جو کہ اس با اثر قبضہ مافیا کے سر غنہ محمد بلال کے قبضے میں ہے۔مجھے واپس دلوائی جائے۔جناب افسران بالا صاحب اس سے قبل میں نے ایک تحریری درخواست تھانہ کلرسیداں میں دی تھی جس کا E-Tag نمبرks-3-1-2022-937ہے جو کہ تھانہ کلرسیداں کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر محمد ارشد نے سیاسی اثر و رسوخ اور چمک کے عوض کی بنا پر ملزمان پارٹی سے مک مکا کر کے ہماری درخواست کو بلاوجہ داخل دفترکروا دی جو کہ ہمارے ساتھ سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے ہمیں تھانہ کلرسیداں کی پولیس پر کوئی اعتماد نہ ہے میں میڈیا کی وساطت سے محمد بشارت راجہ صوبائی وزیر قانون لاہور صوبہ پنجاب، صوبائی محتسب اعلی صاحب صوبہ پنجاب راولپنڈی ریجن محمد اشفاق خان ایڈیشنل آئی جی راولپنڈی ریجن، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر ضلع راولپنڈی، عمر سعید ملک سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی، سید غضنفر عباس شاہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی، محمد وسیم ریاض ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی محمد زنیر چیمہ، ایس پی صدر ڈویژن راولپنڈی، رمشاء جاوید صاحبہ اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں سے اپیل کرتی ہو ں مجھے انصاف دیا جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں