138

پولیس کی کاروائی موٹر سائیکل چھیننے والے2کس ملزمان گرفتار

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم تھانہ دینہ پولیس کی شاندار کاروائی۔زبردستی اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھیننے والے2کس ملزمان گرفتار۔سو فیصد ریکوری، تفصیلات کے مطابق مسمی احمد رضا ولد علی اصغر ساکن محلہ مفتیاں دینہ نے درخواست دی کہ باربر کی دوکان بنا رکھی ہے روزہ کی وجہ سے دن کو بند کر کے اپنے ذاتی موٹر سائیکل ہنڈا 125 برنگ سرخ ہمراہ اپنے ماموں کے روہتاس روڈ گھر جا رہا تھا کہ اسی آثناء میں نامعلوم اشخاص نے زبردستی اسلحہ کی نوک پر روکا اور ہمیں کہا کہ جو کچھ بھی ہے نکال دوملزمان مسلح ھائے پسٹل30بور نے مجھ سے موٹر سائیکل کی چابی چھین لی اور میرا موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے، ملزمان کو سامنے آنے پر میں اور میرا ماموں شناخت کر سکتے ہیں جس پر تھانہ دینہ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ کا اندراج کیا اور تفتیش کا آغاز شروع کر دیا۔رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے راجہ زاہد نعیم ڈی ایس پی صدر سرکل اورفیصل ندیم ایس ایچ او تھانہ دینہ کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے، جس پر ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید سائنٹیفک طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے 2کس ملزمان (1)محمد فیصل ولد محمد شفیع ساکن مدینہ ٹاؤن ضلع شیخوپورہ اور (2)محمد اقبال ولد محمدرفیق ساکن ساکن لویرے ضلع سیالکوٹ کو گرفتار کیا ملزمان کے قبضہ سے چھینا گیا موٹر سائیکل ہنڈا 125 برآمد اور2عدد پسٹل30بور برآمد کر کے الگ مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے بند حوالات جوڈیشل کروایا جائے گا۔ملزمان سے مزید انکشافات متوقع۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں