177

پولیس کی کاروائی قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم گرفتار

گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) گوجرخان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم اسماعیل عرف شیلا کو گرفتار کر لیا، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے حسنین کو قتل جبکہ قاسم کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی قاسم کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، ڈی ایس پی سرکل گوجرخان کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے جنہیں گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی نے گوجرخان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں مدد ملتی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں