136

پولیس کی وردیاں پہن کر وارداتیں کرنے والاگینگ گرفتار

جہلم تھانہ سوہاوہ کے کرائم فائٹر پولیس انسپکٹر چوہدری محمد الیاس نے مٹرولہ ڈکیت گینگ کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا تھانہ سوہاوہ پولیس نے ڈکیتی کی اطلاع ملنے پرچکوال موڑ کے قریب ناکہ بندی کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس پارٹی کی سرپرستی مشہور و معروف کرائم فائٹر ایس ایچ او چوھدری محمدالیاس نے کی، جنہوں نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں جبکہ خاتون اور اسکے بچے سمیت 4 افراد کو بھی حراست میں لے لیا دوران تلاشی ملزمان کی گاڑی سے اسلحہ پولیس کی وردیاں مٹرولہ وائرلیس2عددسیٹ بھی برآمد کئے گئے، مٹرولہ گینگ جی ٹی روڈ پر پولیس کی وردیاں پہن کر ہاتھوں میں وائرلیس سیٹ پکڑ کر وارداتیں کرتا تھاگینگ کے ملزمان کا ٹارگٹ بیرون ملک سے آنے والی فیملیاں ہوتی تھیں ملزمان جی ٹی روڈ سوہاوہ دینہ منگلا اور جھلم کے مختلف مقامات پر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے کے بعد فرار ہوجاتے تھے۔

تھانہ سوہاوہ پولیس نے اطلاع ملنے پر ناکہ بندی کی جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھادھندفائرنگ شروع کردی۔پولیس کی جوابی کارروائی پر ایک ڈاکو زخمی ھوگیا جسے تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفرکردیا گیا، گرفتار ملزمان سے مزید وارداتوں کے انکشاف کی توقع کی جارہی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں