گوجر خان(نمائندہ پنڈی پوسٹ )راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں،06ملزمان گرفتار، اسلحہ و ایمونیشن برآمد‘ تفصیلات کے مطابق نصیرا ٓبا دپولیس نے 02ملزمان ساجد محمود اور علی رضا کو گرفتار کرلیاملزمان کے قبضہ سے 02 پستول30 بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، گوجر خان پولیس نے 02ملزمان تنویر احمد اور احسان الحق کو گرفتار کرکے ملزمان سے 02 پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کیے، مندرہ پولیس نے ملزم محمد عادل کو گرفتار کرکے ملزم سے01پستول09ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد کیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
141