راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاورائیاں، 07ملزمان گرفتار، 04کلو سے زیادہ چرس اور25لیٹر شراب برآمد،الگ الگ مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق صدربیرونی پولیس نے ملزم اشفاق سے 02کلو400گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عمر خان سے 01کلو300گرام چرس، مری پولیس نے ملزم محمد جہانگیر سے 700گرام چرس، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم خضر عباس سے10لیٹرشراب جبکہ پیرودھائی پولیس نے ملزم بلال سے 05لیٹر شراب،ملزم محمد سفیر سے 05لیٹرشراب اورملزم حسنین سے 05لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے
127