گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ) گوجرخان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،2 منشیات فروش گرفتار کر لیے،دونوں منشیات فروشوں سے 5سو گرام چرس برآمد، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،سی پی او راولپنڈی کی شاباش، تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر کی سپرویژن میں ڈی ایس پی، ایس ڈی پی او گوجرخان سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او گوجرخان مرزا شکیل احمد کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف اہم کاروائیاں عمل میں لائی گئیں جن میں ملزم شاہد محمود ولد اخمت دین ساکن بھائی خان گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 200گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ ملزم افتخار علی ولد محمد شریف ساکن درکالی شیر شاہی کلر سیداں کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 300 گرام چرس بر آمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ بجرم منشیات ایکٹ تھانہ گوجرخان درج رجسٹر کر کے ملزمان کو بند حوالات تھانہ کیا گیا۔
161