راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف موثر کاروائیاں، لیڈی منشیات فروش سمیت15ملزمان گرفتار، ساڑھے 08کلو سے زائد چرس، 24بوتل شراب اور05لیٹرشراب برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے ملزمہ صباء بی بی سے 02کلو600گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم سجان سے 01کلو660گرام چرس، گوجرخان پولیس نے 06 ملز مان ضیاء ،اسد، یاسر، راشد، اسد، فرخ سے01کلو730گرام چرس اور24بوتل شراب،واہ کینٹ پولیس نے ملزم طلحہ سے 01کلو450گرام چرس، ویسر یج پولیس نے 02ملزمان نزاکت اور عمر سے 550گرام چرس، کوٹلی ستیاں پولیس نے ملزم گفتار سے 520گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم عدیم سے 160گرام چرس، کینٹ پولیس نے ملزم آصف سے220گرام چرس اورملزم ذوہیب سے 05لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے، سی پی او سید شہزادندیم بخاری کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔
104